ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ممبئی میں کانگریس کارکن منوج دوبے کا قتل

ممبئی میں کانگریس کارکن منوج دوبے کا قتل

Tue, 23 Oct 2018 00:51:33    S.O. News Service

ممبئی22اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ممبئی کے مضافاتی گھاٹ کوپر علاقے میں اتوار دیر رات سوشل میڈیا پر ایک مبینہ پوسٹ کو لے کر کانگریس کے ایک کارکن کا چاقو مار کر قتل کر دیا گیا۔

مہاراشٹر کانگریس کے سربراہ اشوک چوہان نے الزام لگایا کہ حملہ آوروں کا تعلق بی جے پی سے ہے۔پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ گزشتہ رات تقریبا ڈیڑھ بجے اسلفا میٹرو اسٹیشن کے قریب دو نامعلوم حملہ آوروں نے منوج دوبے (45) کا چاقو گھو نپ کر قتل کر دیا۔افسر نے بتایا کہ پولیس دوبے کو اسپتال لے گئی جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

سابق وزیر اعلی چوہان نے ٹوئٹر پر الزام لگایا کہ واردات کو بی جے پی کارکنوں نے انجام دیا ہے۔ حملہ آوروں کی فوری طور پر گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کارکنوں نے کانگریس کارکن دوبے کا ظالمانہ قتل کر دیا۔ کانگریس پارٹی اس واقعہ کی مذمت کرتی ہے۔ یہ صرف کانگریس کے کارکن کے قتل نہیں بلکہ جمہوریت کا قتل ہے۔اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما رادھا کرشنن وکھے پاٹل نے بی جے پی قیادت والی ریاستی حکومت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر میں قانونی نظام کی حکمرانی ہے یا غنڈوں کی؟ ۔یہ پوچھے جانے پر کہ قتل کا سبب کیا دوبے کی جانب سے فیس بک پر لکھا گیا ایک سیاسی پوسٹ ہے، افسر نے کہا کہ حملے کے پیچھے کی اصل وجہ کا پتہ نہیں چلا ہے۔انہوں نے بتایا کہ قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 


Share: